لاہور( 22 جولائی 2022 ) پی ایف یو جے کے انتخابات میں افضل بٹ صدر ، ارشد انصاری سیکرٹری جنرل اور لالہ اسد پٹھان خزانچی منتخب ہو گئے ہیں جبکہ فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کی 25 نشستوں کے انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹوں کے ساتھ فوزیه شاہد پہلے ، علی رضا علوی 189 لیکردوسرے اور ناصر زیدی تیسرے نمبر پر رہے۔ چیرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد ، اقبال جعفری ، شفیق اعوان اور حسنین قریشی کی طرف سے جاری کردہ انتخابی نتائج کے مطابق ایک سابق صدر اور 5 سابق سیکرٹری جنرل بھی ممبرایف ای سی اور دیگر عہدوں پر منتخب ہو گئے ہیں۔
انتخابی نتائج کی تفصیل کے مطابق صدرافضل بٹ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری ، نائب صدور کی چار نشستوں پر خورشید عباسی ( کراچی ، سندھ )،نعیم حنیف ( لاہور ، پنجاب )، سلیم شاہد ( کوئٹہ ، بلوچستان )اور سید بخار شاه ( پشاور ، خیبر پختونخواہ ) منتخب ہوے ہیں جبکہ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کی چار نشستوں پر عبد الروف مان ( ملتان ) ،محمد شاہد چوہدری ( ایبٹ آباد ) ، ایوب ترین ( کوئٹہ )اور سردار لیاقت ( کراچی )مدمقابل افراد کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کے باعث بلا مقابله منتخب ہو گئے تاہم خزانچی کی نشست پرلاله اسد پٹھان ( سکھر ) نے169 اور ان کے مد مقابل ابراہیم خان ( پشاور ) نے 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ 18 ووٹ مسترد کردیئے گئے۔ ممبر فیڈرل ایگزیکٹو کونسل کی 25 نشستوں کیلئے 43 امیدوار تھے جن میں سے فوزیہ شاہد ( اسلام آباد ) 190 ، علی رضا علوی ( اسلام آباد ) ، ناصر زیدی 186 (اسلام آباد ) ، ایوب جان سرہندی 179 ( کراچی ) ، ناصر ملک 178 ( اسلام آباد )، شہزاده ذوالفقار 178 ( کوئٹہ ) محمد سعید اختر 173 ( لاہور ) قمر الزمان بھٹی 172 ( لاہور ) ، یاسرعلی جٹ 171 ( گوجرانوالہ ) امین عباسی 168 ( بہاولپور ) ، جاوید ا صغر چوہدری 167 ( کراچی ) ، عامر شہزاد جدون 166 ( ایبٹ آباد )، خالد کھوکھر 163 ( حیدر آباد ) ، ندیم جاوید 163 ( فیصل آباد ) ، امداد بزدار 160 ( سکھر ) ، احسان الحق 158 ( رحیم یار خان ) ، محمد نعیم 156 ( پشاور ) ، امجد اعوا ن 154 ( بہاولپور ) ، خالد محمود خاکی 153 (ملتان ) ، رشید بلوچ 153 ( کوئٹہ ) ، ثنا روف 153 ( فیصل آباد ) شفقت الیاس بھٹہ 146 ( ملتان ) ، رانا شفیق خان پسروری 142 ( لاہور ) ، قدیر سکندر 139 ( فیصل آباد ) جبکہ سعید مکوال 134 ( ملتان ) ووٹ لے کر منتخب ہوئے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد نومنتخب صدر افضل بٹ نے اپنے پہلے خطاب میں اس سال کو کارکنوں کیلئے جدو جہد کا سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ورکرز کے معاشی مسائل حل کیے بغیر آرام سے نہیں بیٹھیں گے ، ہماری پہلی ترجیح میڈیا ورکر کی خوشحالی ہے۔ سیکرٹری جنرل ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ ہمیں ادراک ہے کہ صحافی بدترین معاشی استحصال کا شکار ہیں انہیں ان کے حقوق دلا کر دم لیں گے ، نومنتخب خازن لاله اسد پٹھان نے کہا ہم آپ کے اعتماد کا شکریہ ادا کرتے ہیں لیکن اس اعتماد پر پورا اترنے اور حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر روا نہ رکھیں گے ِ





